কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৫০৩
فتنوں کا بیان
فاسق وفاجر کی حکمرانی ویرانی ہے
31488 ۔۔۔ مسور بن مخرمہ سے مروی ہے کہ عمر بن خطاب (رض) نے حضرت عبدالرحمن بن عوف سے فرمایا۔ کیا تمہارے قرآن میں یہ شامل نہ تھا قاتلوا فی اللہ آخرمرة کما قاتلتم اول مرة (ٕاس کے لیے آخری مرتبہ بھی لڑو جیسا کہ پہلی مرتبہ لڑے ہو ) عبدالرحمن بن عوف نے پوچھا کہ یہ (آخری مرتبہ) کب ہے ؟ فرمایا جب بنوامیہ امراء ہوں اور بنومخزوم وزراء خطیب بغدادی
34192 (أيضا) عن المسور بن مخرمة قال : قال عمر بن الخطاب لعبد الرحمن بن عوف : ألم يكن فيما تقرأ قاتلوا في الله آخر مرة كما قاتلتم أول مرة ؟ قال : متى ذاك ! قال : إذا كانت بنو أمية الامراء وبنو مخزوم الوزراء. (خط).