কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৫০০
فتنوں کا بیان
فاسق وفاجر کی حکمرانی ویرانی ہے
31485 ۔۔۔ (مسندعمر (رض)) مسروق (رح) سے روایت ہے کہ ہم حضرت عمر (رض) کے پاس آئے تو انھوں نے ہم سے پوچھا تمہارا گذارہ کیسے ہورہا ہے ؟ ہم نے عرض کیا ایک قوم دوسری قوم سے خوشحال ہے ان کو دجال کے خروج کا خطرہ ہے تو فرمایا کہ دجال کے ظہور سے پہلے مجھے ہرج کا خطرہ ہے میں نے عرض کیا ہرج کیا ہے ؟ تو فرمایا آپس کا قتل و قتال حتی کہ آدمی اپنے باپ کو قتل کرے گا ۔ رواہ ابن ابی شیبة
31489 (مسند عمر) عن مسروق قال : قدمنا على عمر فقال : كيف عيشكم ؟ قلنا : أخصب قوم من قوم يخافون الدجال ، قال : ما قبل الدجال أخوف عليكم الهرج ، قلت : وما الهرج ؟ قال : القتل حتى أن الرجل ليقتل أباه.
(ش).
(ش).