কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৪৮৬
فتنوں کا بیان
امت کی بلاکت کا زمانہ
31471 ۔۔۔ قاضی شریح حضرت عمر سے روای ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم لوگوں کو چھان لیا جائے گا یہاں تک کہ تم ایسے لوگوں میں رہ جاؤ گے جو بھوسے کی طرح بیکار ہوں گے ان کے وعدے خلط سلط ہوں گے جن کا کوئی اعتبار نہ ہوگا اور ان کی امانتیں تباہ ہوجائیں گی کسی کہنے والے نے کہا۔ ہم ایسے وقت میں کیا کریں اے اللہ کے رسول فرمایا جو معروف ہو اس پر عمل کرو اور نئی اور غیر معروف کو ترک کرو اور کہتے رہو اے وحدہ لاشریک ظالموں کے خلاف ہماری مدد فرما اور باغیوں کے بارے میں آپ ہی کافی ہوجا۔ دار قطنی طبرانی فی الاوسط حلیة اولیاء
31475 عن الحسن بن أبي الحسن أنه سمع شريحا يقول قال عمر بن الخطاب قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ستغربلون حتى تكونوا في حثالة من الناس قد مرجت عهودهم وخربت أماناتهم ، فقال قائل : كيف بنا يا رسول الله ؟ فقال : تعملون بما تعرفون وتتركون ما تنكرون وتقولون : أحد أحد ! انصرنا على من ظلمنا واكفنا من بغانا.

(قط في الافراد ، طس ، حل)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৪৮৬ | মুসলিম বাংলা