কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩০৯৫৪
فتنوں کا بیان
تیسری فصل ۔۔۔ خوارج کے قتل ان کی علامات رافضی کا تذکرہ وغیرہ کے بارے میں
30943 ۔۔۔ فرمایا میرے بعد میری امت میں ایک قوم ایسی ہوگی کہ قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا اہل اسلام کو قتل کریں گے بت پرست مشرکوں کو چھوڑ دیں گے۔ اور دین سے اس طرح (صاف ہو کر) نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے اگر میں ان کا زمانہ پاؤں تو ان کو قوم عاد کی طرح قتل کروں گا۔ (بیہقی ابوداؤد، نسائی بروایت ابوسعید)
30943- إن من بعدي من أمتي قوما يقرؤن القرآن لا يجاوز حلاقمهم يقتلون أهل الإسلام ويدعون أهل الأوثان، يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية، لئن أدركتهم لأقتلنهم قتل عاد. "ق، د، ن -عن أبي سعيد"
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান