কানযুল উম্মাল (উর্দু)

غزوات کا بیان

হাদীস নং: ৩০১১১
غزوات کا بیان
غزوہ بنی فریظہ :
30111 ۔۔۔ عروہ روایت کی ہے کہ بنو قریظہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر قلعوں سے نیچے اترے چنانچہ انھوں نے فیصلہ حضرت سعد بن معاذ (رض) کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا حضرت سعد (رض) نے فیصلہ کیا کہ ان کے فوجیوں کو قتل کیا جائے جبکہ عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا لیا جائے اور ان کے اموال مسلمانوں میں تقسیم کردیئے جائیں عروہ کہتے ہیں : مجھے خبر دی گئی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
30111- عن عروة أنهم نزلوا على حكم رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فردوا الحكم إلى سعد بن معاذ فحكم فيهم سعد بن معاذ أن يقتل مقاتلتهم وتسبى النساء والذرية وتقسم أموالهم، فأخبرت أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: لقد حكمت فيهم بحكم الله. "ش".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান