কানযুল উম্মাল (উর্দু)

غزوات کا بیان

হাদীস নং: ৩০১০৮
غزوات کا بیان
غزوہ بنی فریظہ :
30108 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب غزوہ خندق سے فارغ ہو کر واپس لوٹے اسلحہ اتارا اور غسل کیا آپ کے پاس جبرائیل امین تشریف لائے جب کہ ان کا سر غبار سے اٹا پڑا تھا فرمایا : آپ نے اسلحہ اتار دیا ہے بخدا ! میں نے اسلحہ نہیں اتارا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اب کس طرف حکم ہے ؟ جبرائیل امین نے فرمایا : اب اس طرف کا ارادہ ہے بنی قریظہ کی طرف ارادہ ہے بنی قریظہ کی طرف اشارہ کیا چنانچہ اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی قریظہ کی طرف چل پڑے (رواہ ابن عساکر)
30108- عن عائشة قالت "لما رجع رسول اله صلى الله عليه وآله وسلم يوم الخندق وضع السلاح واغتسل، فأتاه جبريل وقد عصب رأسه الغبار فقال: وضعت السلاح، والله ما وضعته فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: فأين؟ قال: ههنا وأومى إلى بني قريظة، فخرج رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إليهم". "ش".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান