কানযুল উম্মাল (উর্দু)

غزوات کا بیان

হাদীস নং: ৩০১০১
غزوات کا بیان
غزوہ خندق :
30101 ۔۔۔ عروہ کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ خندق کے دن مشرکین کا جائزہ لے رہے تھے یہ دن بڑے آزمائش کا دن تھا اس جیسا دن مسلمانوں نے دیکھا نہیں تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زمین پر بیٹھے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) بھی تھے یہ کھجوروں کے خوشے نکلنے کا موسم تھا ۔ خوشے دیکھ کر لوگوں کو بہت خوشی ہوتی تھی چونکہ ان کی سال بھر کی معیشت کا دارومدار کھجوروں پر ہوتا تھا سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے سر اوپر اٹھا کر دیکھا انھیں ایک خوشہ نظر آیا اور یہ پہلا خوشہ تھا جو دیکھا گیا تھا سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے ہاتھ سے اشارہ کرکے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! فرحت و شادمانی کا خوشہ نمودار ہوچکا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یا اللہ اپنی عطا کی ہوئی نعمتوں کو ہم سے نہ چھیننا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
30101- عن عروة أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم صاف المشركين يوم الخندق وكان يوما شديدا لم يلق المسلمون مثله قط قال: ورسول الله صلى الله عليه وآله وسلم جالس وأبو بكر معه جالس، وذلك زمان طلع النخل، وكانوا يفرحون به فرحا شديدا لأن عيشهم فيه فرفع أبو بكر رأسه فبصر بطلعة وكانت أول طلعة رؤيت فقال: - هكذا بيده: طلعة يا رسول الله من الفرح فنظر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وقال: اللهم لا تنزع منا صالح ما أعطيتنا - أو: صالحا أعطيتنا. "ش".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান