কানযুল উম্মাল (উর্দু)

غزوات کا بیان

হাদীস নং: ৩০০৭৪
غزوات کا بیان
غزوہ احد :
30074 ۔۔۔ زہری کی روایت ہے کہ غزوہ احد میں جب مسلمانوں کو عارضی شکست ہوئی اور مسلمان متفرق ہوئے اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس صرف بارہ صحابہ کرام (رض) اجمعین باقی رہے ان میں سے ایک حضرت طلحہ بن عبید اللہ (رض) بھی تھے چنانچہ ایک مشرک آگے بڑھا اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ اقدس پر تلوار سے حملہ آور ہونا چاہتا تھا حضرت طلحہ (رض) نے آپ کے چہرہ اقدس کے آگے اپنا ہاتھ رکھ دیا جب تلوار ہاتھ پر پڑھی زبان سے ” حس “ کا کلمہ نکلا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے طلحہ رک جاؤ اگر تم بسم اللہ کہتے کیا اچھا ہوتا ؟ اگر تم بسم اللہ کہہ دیتے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تمہیں فرشتے اوپر اٹھالیتے لوگ تمہیں دیکھتے رہ جاتے ۔ (رواہ ابن عساکر)
30074- عن الزهري قال: لما كان يوم أحد وانهزم المسلمون عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حتى بقي في اثني عشر رجلا من المهاجرين والأنصار منهم طلحة بن عبيد الله، فذهب رجل من المشركين يضرب وجه رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بالسيف فوقاه طلحة بيده، فلما أصاب طلحة السيف قال: حس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: مه يا طلحة ألا قلت بسم الله؟ لو قلت بسم الله وذكرت الله لرفعتك الملائكة والناس ينظرون إليك". "كر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান