কানযুল উম্মাল (উর্দু)
غزوات کا بیان
হাদীস নং: ৩০০৬৬
غزوات کا بیان
غزوہ احد :
30066 ۔۔۔ عکرمہ کی روایت ہے کہ حضرت حذیفہ بن یمان (رض) کے والد کو غزوہ احد میں ایک مسلمان نے قتل کردیا جبکہ مسلمان اسے مشرکین کافر وسمجھ رہا تھا جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو علم ہوا تو آپ نے اپنی طرف سے حذیفہ (رض) کو دیت دی چنانچہ اس کا نام حسیل یا حسل تھا ۔ (رواہ ابونعیم)
30066- عن عكرمة أن أبا حذيفة بن اليمان يوم أحد قتله رجل من المسلمين وهو يرى أنه من المشركين فواده رسول الله صلى الله عليه وسلم من عنده قال: وكان اسمه حسيل بن اليمان أو حسل. أبو نعيم.