কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৮০৩৭
طلاق کا بیان
استبراء کا بیان :
28037 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاملہ سے جماع کرنے سے منع فرمایا ہے تاوقتیکہ حمل وضع کر دے اور غیر حاملہ کا استبراء ایک حیض سے ہوجائے گا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
28037- عن علي قال: "نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن توطأ الحامل حتى تضع، والحامل حتى تستبرأ بحيضة". "ش".