কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৮০৩০
طلاق کا بیان
عدة المفقود
28030 ۔۔۔ حکم بن عتبہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے مفقود کی بیوی کے متعلق فرمایا : یہ عورت آزمائش میں مبتلا کردی گئی ہے بس اسے صبر ہی کرنا چاہیے تاوقتیکہ اس کی موت کی خبر آجائے یا طلاق دے دے ابن جریج کہتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بھی اسی مسئلہ میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی موافقت کرتے ہیں کہ مفقود کی بیوی تا ابد انتظار کرے گی ۔ (رواہ عبدالرزاق) ۔ فائدہ : ۔۔۔ امام ابوحنیفہ (رح) کا وہی قول ہے جو سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اور حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کا ہے۔ جبکہ امام مالک (رح) کا قول وہی ہے جو سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کا قول ہے ، عصر حاضر میں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے اثر پر فتوی دیا جاتا ہے۔ (فانی لا اعلم کیف قال العلماء فی المسئلۃ ناخذ بقول مالک (رح) ولما ذالا یقولون نفتی بقضاء عمر (رض) وقولہ وفتواہ)
28030- عن الحكم بن عتبة "أن عليا قال في امرأة المفقود وهي امرأة ابتليت فلتصبر حتى يأتيها موت أو طلاق، قال ابن جريج: بلغني أن ابن مسعود وافق عليا على أنها تنتظره أبدا". "عب".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৮০৩০ | মুসলিম বাংলা