কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৮০২৬
طلاق کا بیان
عدة المفقود
28026 ۔۔۔ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ روایت کی ہے کہ ایک عورت نے اپنے خاوند کو گم پایا چار سال تک اس کی انتظار میں رہی پھر اس نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے اپنا حال بیان کیا ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اسے حکم دیا جس وقت اس نے کیس سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس لایا ہے اس وقت سے چار سال انتظار کرے ، اگر اس مدت میں اس کا خاوند آجائے تو اسے لے لے ورنہ یہ عورت شادی کرے چنانچہ عورت نے چار سال گزارنے کے بعد شادی کرلی اور اس کے پہلے خاوند کا کوئی ذکر نہیں سنا گیا ۔ پھر اس کے بعد اس کا خاوند آیا چنانچہ وہ دروازے پر دستک دے رہا تھا کہ اندر سے آواز آئی : تمہاری بیوی نے تمہارے بعد شادی کرلی ہے اس نے معاملے کی چھان بین کی بتایا گیا کہ واقعی وہ شادی کرچکی ہے پھر وہ شخص سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا : اس شخص نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا جس نے میرے گھر والوں کو غصب کرلیا اور میرے اور ان کے درمیان حائل ہوگیا ۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) گھر گئے اور فرمایا بھلا یہ کون ہے ؟ عرض کیا : امیر المؤمنین آپ ہیں۔ فرمایا : بھلا وہ کیسے ؟ عرض کیا : مجھے جنات لے کر چلے گئے تھے ، جب میں واپس آیا میری بیوی شادی کرچکی لوگوں کا بیان ہے کہ میری بیوی کو آپ نے شادی کرنے کا کہا ہے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : اگر تم چاہو تمہاری بیوی تمہیں واپس کردیں اگر چاہو تو کسی اور عورت سے تمہاری شادی کرا دیں اس شخص نے کہا : بلکہ کسی اور عورت سے میری شادی کرا دیں چنانچہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) اس سے جنات کے حالات دریافت کرتے وہ آپ کو بتاتا جاتا تھا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
28026- عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: "فقدت امرأة زوجها فمكثت أربع سنين، ثم ذكرت أمرها لعمر بن الخطاب، فأمرها أن تتربص أربع سنين من حين رفعت أمرها إليه، فإن جاء زوجها وإلا تزوجت فتزوجت بعد أن مضت السنوات الأربع، ولم يسمع له بذكر، ثم جاء زوجها بعد ذلك فبينما هو على بابه يستفتح قال قائل: إن امرأتك؟؟ قد تزوجت بعدك، فسأل عن ذلك فأخبر خبر امرأته فأتى عمر بن الخطاب فقال: أعدني على من غصبني على أهلي إذ حال بيني وبينهم، ففزع عمر لذلك، وقال: من هذا؟ قال: أنت يا أمير المؤمنين قال: وكيف؟ قال: ذهبت بي الجن فكنت آتيه في الأرض فجئت وقد تزوجت امرأتي زعموا أنك أمرتها بذلك، قال عمر: إن شئت رددنا إليك امرأتك وإن شئت زوجناك غيرها، قال: بل زوجني غيرها فجعل عمر يسأل عن الجن وهو يخبره". "عب".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৮০২৬ | মুসলিম বাংলা