কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৮০২৩
طلاق کا بیان
عدة المفقود
28023 ۔۔۔ ابن شہاب سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) اور سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے مفقود (گمشدہ آدمی) کی میراث کے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ اس کا مال چار سال گزرنے کے بعد بیوی پر تقسیم کیا جائے اور اس کی بیوی از سر نو چار ماہ دس دن عدت گزارے گی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
28023- عن ابن شهاب "أن عمر وعثمان قضيا في ميراث المفقود أن ميراثه يقسم من يوم تمضي الأربع سنين على امرأته، وتستقبل عدتها أربعة أشهر وعشرا". "عب".