কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৮০২০
طلاق کا بیان
عدة المفقود
28020 ۔۔۔ زہری ، سعید بن مسیب (رح) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے مفقود کی بیوی کے متعلق فرمایا : اگر اس کا پہلا شوہر آجائے جبکہ بیوی شادی کرچکی ہو تو اسے بیوی اور مہر میں اختیار دیا جائے گا اگر مہر کو اختیار کرے تو وہ دوسرے خاوند پر ہوگا اگر اپنی بیوی کو اختیار کرے تو وہ عدت گزارے گی تاکہ حلال ہوجائے پھر پہلے خاوند کے پاس لوٹے گی اور اس کے لیے دوسرے خاوند کے ذمہ مہر ہوگا جس کے بسبب اس نے عورت کی شرمگاہ کو اپنے لیے حلال کیا ہے زہری کہتے ہیں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے بعد سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے (رواہ البیہقی)
28020- عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن عمر "في امرأة المفقود قال: إن جاء زوجها وقد تزوجت خير بين امرأته وبين صداقها فإن اختار الصدأق؟؟ كانت على زوجها الآخر، وإن اختار امرأته اعتدت حتى تحل، ثم رجع إلى زوجها الأول، وكان لها على زوجها الآخر مهرها بما استحل من فرجها قال الزهري: وقضى بذلك عثمان بعد عمر". "ق".