কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৮০১০
طلاق کا بیان
عدت وفات :
28010 ۔۔۔ ابن جریج عبداللہ بن کثیر سے روایت نقل کرتے ہیں : مجاہد کہتے ہیں : غزوہ احد میں بہت سے مرد شہید کردیئے گئے تھے اس لیے ان کی بیویاں بیوہ ہوگئیں وہ سب ایک گھر میں اکٹھی ہوگئی تھیں اور پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کی : یارسول اللہ ! ہمیں رات کو (تنہائی میں) وحشت ہوتی ہے کیا ہم ایک دوسری کے پاس رات نہ گزار لیا کریں ؟ اور صبح ہوتے ہی اپنے گھروں میں واپس چلی جائیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم ایک دوسری کے ہاں بات چیت کرتی رہا کرو جب تم سونا چاہو تو ہر عورت اپنے گھر آجائے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
28010- عن ابن جريج عن عبد الله بن كثير قال: قال مجاهد: "استشهد رجال يوم أحد فآم 2 نساؤهم وكن متجاورات في دار فجئن النبي صلى الله عليه وسلم، فقلن: إنا نستوحش يا رسول الله بالليل فنبيت عند إحدانا حتى إذا أصبحنا تبددنا في بيوتنا؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "تحدثن عند إحداكن ما بدا لكن حتى إذا أردتن النوم فلتأت كل امرأة إلى بيتها". "عب".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৮০১০ | মুসলিম বাংলা