কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৮০০৬
طلاق کا بیان
عدت وفات :
28006 ۔۔۔ حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں : ایک عورت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! میری بیٹی کا خاوند وفات پا چکا ہے اور بیٹی کی آنکھ میں تکلیف ہے کیا میں اسے سرمہ لگا دوں ؟ آپ نے دو یا تین بار فرمایا نہیں اس نے تو چار ماہ دس دن گزارنے ہیں حالانکہ تم میں سے کوئی عورت سال پورا ہونے پر مینگنی مار دیتی تھی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
28006- عن أم سلمة قالت: "جاءت امرأة رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله إن ابنتي توفي زوجها وقد اشتكت عينها أفأكحلها؟ قال: "لا" مرتين أو ثلاثا كل ذلك يقول: "لا" ثم قال: "إنما هي أربعة أشهر وعشرا وقد كانت إحداكن ترمي بالبعرة على رأس الحول". "عب".