কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৮০০২
طلاق کا بیان
عدت وفات :
28002 ۔۔۔ عبیداللہ بن عبداللہ کی روایت ہے کہ مروان نے عبداللہ بن عتبہ کو سبیعہ بنت حارث کے پاس بھیجا اور پوچھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کیا فتوی دیا تھا ۔ سبیعہ نے کہا : کہ وہ سعد بن خولہ کے نکاح میں تھی اور حجۃ الوداع کے موقع پر وہ وفات پا گئے سعد بن خولہ بدری صحابی تھے ۔ چنانچہ وفات کے بعد چار ماہ دس دن سے پہلے ہی سبیعہ (رض) نے حمل وضع کردیا ان سے ابو سنابل بن بعکک کی ملاقات ہوئی جبکہ سبیعہ کا نفاس ختم ہوچکا تھا اور آنکھوں میں سرمہ لگا رکھا تھا ۔ ابو سنابل نے کہا : شاید تم نکاح کرنا چاہتی ہو جبکہ وفات کے وقت سے تمہاری عدت چار مہینے دس دن ہے ، سبیعہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور معاملہ ذکر کیا ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم نے حمل وضع کیا اسی وقت سے تمہاری عدت پوری ہوچکی ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
28002- عن عبيد الله بن عبد الله قال: "أرسل مروان عبد الله بن عتبة إلى سبيعة بنت الحارث يسألها عما أفتاها به رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبرته أنها كانت تحت سعد بن خولة فتوفي عنها في حجة الوداع، وكان بدريا فوضعت حملها قبل أن يمضي لها أربعة أشهر وعشرا من وفاته، فلقيها أبو السنابل بن بعكك حين تعلت من نفاسها وقد اكتحلت فقال: لعلك تريدين النكاح إنها أربعة أشهر وعشرا من وفاة زوجك؛ فأتت النبي صلى الله عليه وسلم فذكرت له ما قال أبو السنابل فقال لها النبي صلى الله عليه وسلم: "قد حللت حين وضعت حملك". "عب".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৮০০২ | মুসলিম বাংলা