কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯৬৫
طلاق کا بیان
طلاق یافتہ عورت کے نان نفقہ اور رہائش کا بیان :
27965 ۔۔۔ فاطمہ بنت قیس روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا : جب تمہاری عدت پوری ہوجائے مجھے بتلانا ۔ چنانچہ جب میری عدت پوری ہوئی میں نے آپ کو بتلایا آپ نے فرمایا : تمہیں کس کس نے پیغام نکاح بھیجا ہے ؟ میں نے عرض کیا : معاویہ اور بنی قیس کے ایک شخص نے آپ نے فرمایا : معاویہ تو نوجوانان قریش میں سے ایک نوجوان ہے لیکن اس کے پاس کچھ نہیں ۔ رہی بات دوسرے کی سو وہ شریر ہے اس میں کوئی بھلائی نہیں ہیں آپ نے فرمایا : اسامہ سے نکاح کرلو میں نے اسے ناپسند کیا آپ نے فرمایا : اس سے نکاح کرلو پھر میں نے اس سے نکاح کرلیا ۔ (رواہ ابن جریر)
27965 عن فاطمة بنت قيس قالت : قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم : إذا حللت فآذنيني ، فلما حللت آذنته قال : من خطبك ؟ قلت : معاوية ورجل آخر من قيس فقال : معاوية فإنه فتى من فتيان قريش لا شئ له ، وأما الآخر فانه صاحب شر لا خير فيه ، فأنكح أسامة فكرهته فقال : أنكحيه فنكحته (أبن جرير).