কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯৫২
طلاق کا بیان
غلام کی طلاق کا بیان :
27952 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : غلام کی طلاق اس کے مالک کے ہاتھ میں ہے سو مالک نے (غلام کی بیوی کو ) طلاق دی تو یہ طلاق جائزہوگی اور اگر مالک دونوں میں تفریق کر دے تو وہ ایک طلاق ہوگی یہ اس وقت وہ گا جب غلام اور بیوی دونوں اس کی ملکیت میں ہوں ۔ اور اگر غلام تو ایک کا ہے اور باندی (غلام کی بیوی) کسی دوسری کی ہے تو غلام کا مالک چاہے تو طلاق دے سکتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27952 عن أبن عباس قال : طلاق العبد بيد سيده ، إن طلق جاز وإن فرق فهي واحدة إذا كانا له جميعا ، وإن العبد له والامة لغيره طلق السيد إن شاء (عب).