কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯২৮
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27928 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے کہ جو شخص اپنی بیوی کو ایک طلاق یا دو طلاق دے دے ، پھر عورت دوسرے خاوند سے نکاح کرے اور وہ بھی اسے طلاق دے دے ، آپ نے فرمایا : اگر عورت شادی کرنے کے بعد اس کے پاس واپس لوٹی ہے تو طلاق بھی واپس لوٹ آئے گی ، اگر عدت کے دوران شادی کی ہے تو خاوند باقی ماندہ طلاقوں کا مالک ہوگیا ۔ (رواہ البییہقی وضعفہ)
27928- عن علي "في الرجل يطلق امرأته تطليقة أو تطليقتين، ثم تزوج فيطلقها زوجها؟ قال: إن رجعت إليه بعدما تزوجت ائتنف الطلاق، فإن تزوجها في عدتها كانت عنده على ما بقي". "ق وضعفه".