কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯১৯
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27919 ۔۔۔ ابراہیم اور شعبی (رح) سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جو شخص اپنی بیوی کو اختیار دے اور عورت اختیار قبول کرے تو یہ ایک طلاق بائنہ ہوگی ، اور اگر اپنے شوہر کو اختیار کرے تو یہ ایک طلاق ہوگی اور خاوند کو رجوع کا حق ہوگا ۔ جبکہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) اور حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں : اگر عورت نے اپنے نفس کو اختیار کیا (یعنی اختیار قبول کرلیا) تو یہ ایک طلاق ہوئی اور خاوند کو رجوع کا حق ہوگا اور اگر اپنے شوہر کو اختیار کرے تو کچھ نہیں ہوگا ۔ جبکہ حضرت زید (رض) فرماتے ہیں : اگر عورت اپنے نفس کو اختیار کرے تو اسے تین طلاقیں ہوں گی ۔ (رواہ عبدالرزاق والبییہقی)
27919- عن إبراهيم والشعبي عن علي "في الرجل يخير امرأته قال: إن اختارت نفسها فهي واحدة بائنة، وإن اختارت زوجها فهي واحدة وهو أحق بها قال: وقال عمر بن الخطاب وعبد الله بن مسعود: إن اختارت نفسها فهي واحدة وهو أحق بها، وإن اختارت زوجها فلا شيء قال: قال زيد بن ثابت: إن اختارت نفسها فهي ثلاث". "عب، ق".