কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯০৯
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27909 ۔۔۔ عطاء بن ابی رباح کی روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا : تمہاری رسی تمہاری گردن میں ہے۔ وہ شخص سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس آیا آپ (رض) نے اس سے حلف لیا کہ تم نے اس سے کیا ارادہ کیا ہے ؟ وہ بولا ! میں نے طلاق کا ارادہ کیا ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا : وہی کچھ ہوگا جو تم نے ارادہ کیا ہے۔ (رواہ مالک الشافعی و سعید بن المنصور والبیہقی)
27909- عن عطاء بن أبي رباح "أن رجلا قال: لامرأته: حبلك على غاربك فأتى عمر فاستحلفه ما الذي أردت بقولك؟ قال: أردت الطلاق، قال: هو ما أردت". "مالك والشافعي، ص، ق".