কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯০৭
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27907 ۔۔۔ قدامہ بن ابراہیم بن محمد بن حاطب جمحی کی روایت ہے کہ ایک شخص کسی نہایت دشوار جگہ میں اس نے آپ کو رسی سے باندھ کر شہد لینے کے لیے لٹکا اور یہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کا زمانہ تھا اتنے میں اس کی بیوی آنکلی اور رسی پر کھڑے ہوئی اور قسم اٹھائی کہ یا تو میں رسی کاٹ دوں گی یا مجھے تین طلاقیں دے ، خاوند نے عورت کو اللہ تعالیٰ اور اسلام کا واسطہ دیا مگر عورت نہ مانی ، بالآخر خاوند نے عورت کو تین طلاقیں دیں، جب وہ دشوار جگہ سے اوپر آیا سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ (رض) سے مسئلہ دریافت کیا ، آپ نے فرمایا : اپنی بیوی کے پاس واپس لوٹ جاؤ یہ طلاق نہیں ہے۔ (رواہ ابو عبیدہ فی الغریب و سعید بن المنصور والبیہقی فی السنن)
27907- عن قدامة بن إبراهيم بن محمد بن حاطب الجمحي أن "رجلا تدلى ليشتار عسلا في زمن عمر بن الخطاب فجاءته امرأته فوقفت على الحبل فحلفت لتقطعنه أو لتطلقني ثلاثا، فذكرها الله والإسلام فأبت إلا ذلك فطلقها ثلاثا فلما ظهر، أتى عمر بن الخطاب فذكر له ما كان منها إليه ومنه إليها فقال: ارجع إلى أهلك فهذا ليس بطلاق". "أبو عبيدة في الغريب، ص، هق".