কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৮৩৭
طلاق کا بیان
استبراء کا بیان :
27837 ۔۔۔ میں نے ارادہ کیا کہ اس شخص پر ایسی لعنت کروں جو اس کے ساتھ قبر میں بھی جائے وہ اس کو کس طرح وارث قرار دے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال ہی نہیں ؟ وہ اس سے کس طرح خدمت لے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال نہیں ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابو داؤد عن ابی الدرداء) فائدہ : ۔۔۔ یعنی بغیر استبراء کے فلاں شخص باندی سے جماع کرتا ہے اگر وہ باندی اس کے نطفہ سے حاملہ ہوجائے اور بچہ پیدا ہو نہ ہو نہ معلوم ہو پہلے کسی شخص کے نطفہ سے ہے یا اس کے نطفہ سے پھر وہ اس بچے کو وارث کیسے بنائے گا ؟ یا اس سے خدمت کیسے لے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال ہی نہیں ؟
27837- "لقد هممت أن ألعنه لعنا يدخل معه في قبره، كيف يورثه وهو لا يحل له؟ كيف يستخدمه وهو لا يحل له". "حم 1 ص"، م، د - عن أبي الدرداء".