কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৮৩৫
طلاق کا بیان
" الإکمال "
27835 ۔۔۔ جس عورت کو تین طلاقیں دی گئیں ہوں اس کے لیے نان نفقہ اور رہائش ہوگی ۔ (رواہ الدارقطنی عن جابر) ۔ فائدہ : ۔۔۔ عورت کو خواہ طلاق رجعی دی گئی ہو یا طلاق بائن دی گئی ہو یا طلاق مغلظہ دی گئی ہو ان صورتوں میں عورت کے لیے نفقہ اور ہائش واجب ہوگی ۔ دیکھے فقہ کی مطولات۔ فائدہ : ۔۔۔ باندی کے ایک حیض کو گزار لینا اصطلاح شریعت میں استبراء کہلاتا ہے تفصیل اس کی یہ ہے کہ کوئی شخص باندی خریدے یا اس کو حصہ میں ملے اس وقت تک باندی کو ہاتھ لگانا جائز نہیں جب تک اس کا استبراء رحم نہ کرے یعنی ایک حیض نہ گزار دے اگر اسے حیض نہ آتا ہو تو ایک مہینہ گزارنا ضروری ہوگا ، گویا استبراء باندی کے حق میں عدت ہے۔
27835- "المطلقة ثلاثا لها السكنى والنفقة". "قط - عن جابر".