কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৮৩১
طلاق کا بیان
" الإکمال "
27831 ۔۔۔ اگر عورت وضع حمل کر (بچہ جنم دے) دے اس کی عدت گزر جاتی ہے۔ (رواہ الترمذی وابن ماجہ والطبرانی عن الاسود بن ابی السنابل بن بعکک اسود کہتے ہیں سبیعہ نے اپنے خاوند کی وفات کے 23 دن بعد وضع حمل کردیا ، جب اس نے غسل کیا اسے نکاح کا شوق پیدا ہوا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی حدیث ارشاد فرمائی ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ مشہور حدیث ہے اور اہم اسود کی ابو سنابل سے مروی کوئی روایت نہیں جانتے میں نے محمد (بن اسماعیل بخاری (رح)) کو فرماتے سنا ہے : میں نہیں جانتا کہ ابو سنابل (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد زندہ رہے ہوں ۔
27831- "إن تفعل فقد حل أجلها". "ت، هـ، طب - عن الأسود ابن أبي السنابل بن بعك" قال: وضعت سبيعة بعد وفاة زوجها بثلاثة وعشرين يوما فلما تغسلت تشوقت للنكاح فقال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره، وقال ت: حديث مشهور ولا نعرف للأسود شيئا عن أبي السنابل وسمعت محمدا يقول: لا أعرف أن أبا السنابل عاش بعد وفاة النبي صلى الله عليه وسلم".