কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৭৮১
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔
فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس میں دو فروع ہیں۔
فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔
فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
اس میں دو فروع ہیں۔
فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27781 ۔۔۔ اے عباس ! کیا آپ تعجب نہیں کرتے کہ مغیث بریرہ سے کتنی محبت کرتا ہے اور بریرہ مغیث سے کتنی نفرت کرتی ہے۔ (رواہ البخاری وابو داؤد والنسائی وابن ماجہ عن ابن عباس (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ حضرت بریرہ (رض) کو خیار عتق ملا تھا لہٰذا وہ اپنے خاوند کے پاس نہیں رہنا چاہتی تھیں اور طلاق لینا چاہتی تھیں ۔
27781- "يا عباس ألا تعجب من حب مغيث بريرة ومن بغض بريرة مغيثا" خ، د، ن، هـ - عن ابن عباس"