কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৬৩৮
حج اور عمرۃ کا بیان
مزدلفہ میں قیام
12638 عبدالرحمن بن یزید سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ حضرت (عبداللہ) بن مسعود (رض) نے (مغرب و عشاء کی) نماز اندھیرے میں پڑھی۔ آپ (رض) سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو ارشاد فرمایا : اس (مزدلفہ کے) مکان میں یہ دو نمازیں اپنے وقت سے ہٹ گئی ہیں۔ اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس گھڑی میں یہ نمازیں صرف اسی دن اور اسی مکان میں پڑھتے تھے، یعنی یوم النحر کو مزدلفہ میں۔ الخطیب فی المتفن
12638- عن الرحمن بن يزيد قال: صلى ابن مسعود بغلس فسئل عن ذلك فقال: إنها تحول في هذا المكان صلاتان عن وقتهما وإنه لم يكن رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي هذه الساعة إلا في هذا اليوم في هذا المكان يعني يوم النحر بمزدلفة. "خط في المتفق".