কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৬২২
حج اور عمرۃ کا بیان
عرفہ سے واپسی کا ذکر
12622 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرفات سے نکلے تو فرما رہے تھے : اے لوگو ! وقار اور سکینہ (سکون اور اطمینان) کو لازم پکڑو۔ بیشک نیکی گھوڑوں اور اونٹوں کو تیز دوڑانے میں نہیں ہے۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : چنانچہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کو اس کی معمول کی (نرم) رفتار سے زیادہ نہیں دیکھا حتیٰ کہ آپ کی اونٹنی مزدلفہ پہنچ گئی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزدلفہ سے نکلے تو آپ فرما رہے تھے : اے لوگو وقار اور سکینہ کو لازم پکڑو۔ بیشک نیکی گھوڑوں اور اونٹوں کو تیز دوڑانے میں نہیں ہے۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : پھر میں نے آپ کی اونٹنی کو معمول کی رفتار سے تیز قدم اٹھاتے ہوئے نہیں دیکھا حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منیٰ پہنچ گئے۔

ابن جریر
12622- عن ابن عباس قال: أفاض رسول الله صلى الله عليه وسلم من عرفات وهو يقول: يا أيها الناس، عليكم بالوقار والسكينة، فإن البر ليس بإيجاف الخيل والإبل فما رأيت ناقته رافعة يديها عادية حتى بلغت جمعا ثم أفاض من جمع وهو يقول: يا أيها الناس، عليكم بالوقار والسكينة فإن البر ليس بإيجاف الخيل والإبل فما رأيت ناقته رافعة يديها عادية حتى أتى منى. "ابن جرير"
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ১২৬২২ | মুসলিম বাংলা