কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৬১৩
حج اور عمرۃ کا بیان
عرفہ سے واپسی کا ذکر
12613 فضل بن عباس (رض) سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ میں عرفہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ردیف تھا ۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوچ فرمایا تو لوگ بھی واپس ہونے لگے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وقت اپنی سواری کو روکتے ہوئے ارشاد فرمایا :

اے لوگو ! سکون (اور اطمینان ) کو لازم پکڑے رکھو۔ ابن جریر
12613- عن الفضل بن عباس قال: كنت ردف النبي صلى الله عليه وسلم بعرفة فلما نفر دفع الناس فقال حين دفع: أيها الناس عليكم بالسكينة وهو كاف راحلته. "ابن جرير".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান