কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৬০১
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کے واجبات اور مستحبات
12601 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرفہ سے واپس ہوئے اور اسامہ بن زید رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے۔ اسامہ کہتے ہیں : حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی رفتار پر چلتے رہے حتیٰ کہ مزدلفہ پہنچ گئے۔ مسلم
12601- عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أفاض من عرفة وأسامة ردفه، قال أسامة: فما زال يسير على هيئته حتى يأتي جمعا. "م"