কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৫৯৩
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کے واجبات اور مستحبات
12593 حضرت اسامہ (رض) ہی سے مروی ہے کہ میں عرفات سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ردیف (سواری کے پیچھے بیٹھنے والا) بن کر آیا۔ مزدلفہ سے پہلے بائیں طرف کی گھاٹی میں پہنچ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی سواری بٹھا دی، پیشاب کیا پھر تشریف لائے اور میں نے آپ کو وضو کروایا۔ آپ نے ہلکے پھلکے منہ ہاتھ دھوئے۔ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! نماز (قائم کریں کیا ؟ ) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نماز آگے ہوگی۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوگئے اور میدان مزدلفہ تشریف لائے اور وہاں نماز پڑھی۔ پھر مزدلفہ کی صبح کو آپ کے ردیف فضل بن عباس بن گئے۔ مسند احمد، البخاری، مسلم
12593- وعنه قال: ردفت رسول الله صلى الله عليه وسلم من عرفات، فلما بلغ الشعب الأيسر الذي دون المزدلفة أناخ فبال، ثم جاء فصببت عليه الوضوء فتوضأ وضوءا خفيفا، ثم قلت: الصلاة يا رسول الله قال: الصلاة أمامك، فركب رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى أتى المزدلفة فصلى، ثم ردف الفضل رسول الله صلى الله عليه وسلم غداة جمع. "حم خ م".