কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৫৯০
حج اور عمرۃ کا بیان
حج کے واجبات اور مستحبات
12590 ابراہیم (رح) سے مروی ہے ، فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے جب لوگوں کو مزدلفہ اور عرفات سے واپسی پر تیزی رفتاری میں دیکھا تو ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم ! یہ میں جانتا ہوں کہ سواری کے (ہر) قدم اٹھانے پر نیکی ہے اور آہستہ چلنے میں زیادہ قدم اٹھتے ہیں، اور اصل بات یہ ہے کہ نیکی ایسی چیز ہے جس پر دلوں کو صبر و سکون آجائے۔ ابن جریر
12590- عن إبراهيم قال: قال عمر لما رأى سرعة الناس في الإفاضة من جمع وعرفة: والله إني لأعلم أن البر برفعها أذرعها ولكن البر شيء تصبر عليه القلوب. "ابن جرير".