কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৫৫৯
حج اور عمرۃ کا بیان
فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12559 بشر بن قدامۃ الضبابی سے مروی ہے کہ میری آنکھیں میرے محبوب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لوگوں کے ساتھ میدان عرفات میں دیکھ رہی ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی قصواء نامی سرخ اونٹنی پر سوار ہیں۔ آپ کے نیچے بولانی چادر (اونٹنی پر) پڑی ہوئی ہے۔ اور آپ دعا فرمار ہیں : اے اللہ ! اس حج کو بغیر ریا (دکھلاوے) والا کردے، اور اس کو مقبول فرما اور اس میں شہرت اور دکھلاوانہ آنے دے۔ جبکہ لوگ کہہ رہے ہیں : ھنا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہاں ہیں۔ ابن خزیمہ، الباوردی، ابن مندہ، ابونعیم
12559- عن بشر بن قدامة الضبابي قال: أبصرت عيناي حبي رسول الله صلى الله عليه وسلم واقفا بعرفات مع الناس على ناقة له حمراء قصواء تحته قطيفة بولانية وهو يقول: اللهم اجعلها حجة غير رياء ولا هباء ولا سمعة، والناس يقولون: هنا رسول الله صلى الله عليه وسلم. "ابن خزيمة والبارودي وابن مندة وأبو نعيم".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান