কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৫৫৪
حج اور عمرۃ کا بیان
فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12554 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ اہل جاہلیت (مشرکین مکہ) عرفہ میں قیام کرتے حتیٰ کہ جب سورج ابھی پہاڑوں کی چوٹیوں پر کھڑا ہوتا اور وہ عرفات سے چلے جاتے۔ چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس قدر تاخیر فرمائی کہ سورج غروب ہوگیا۔ ابن جریر
12554- عن ابن عباس قال: كان أهل الجاهلية يقفون بعرفة حتى إذا كانت الشمس على رؤوس الجبال دفعوا فأخر رسول الله صلى الله عليه وسلم الدفعة حتى غربت الشمس. "ابن جرير".