কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৫৪৮
حج اور عمرۃ کا بیان
فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12548 اسامہ (رض) سے مروی ہے کہ میں عرفات میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ بلند کیے اور دعا کرنے لگے : اونٹنی مائل ہوگئی اور اس کی مہار گرگئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مہار کو ایک ہاتھ سے تھام لیا اور دوسرے ہاتھ کو دعا کرنے کے لیے بلند کرلیا۔ مسند احمد، النسائی، ابن منیع ، الرویان، ابن خزیمہ، مستدرک الحاکم، الکبیر للطبرانی، السنن لسعید بن منصور۔
12548- عن أسامة قال: كنت ردف النبي صلى الله عليه وسلم بعرفات فرفع يديه يدعو فمالت به ناقة فسقط خطامها2 فتناول الخطام بإحدى يديه وهو رافع يده الأخرى. "حم ن وابن منيع والرويان وابن خزيمة ك طب ص".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান