কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৪৯৮
حج اور عمرۃ کا بیان
فصل۔۔۔طواف اور اس کی فضیلت میں
12498 ابوالعطاف طارق بن مطر بن طارق الطائی المحصی سے مروی ہے کہ مجھے میرے والد نے بیان کیا کہ ہمیں صمصامہ اور ضنینہ جو طرماح کے بیٹے ہیں دونوں نے بیان کیا کہ ہمیں ابو الطرماح نے بیان کیا کہ میں نے حسین بن علی (رض) کو فرماتے ہوئے سنا :

حضرت حسین (رض) فرماتے ہیں : ہم طواف میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے کہ بارش برس گئی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا : نئے سرے سے عمل کرو کیونکہ تمہارے پچھلے سب گناہ معاف ہوگئے ہیں۔ الشیرازی فی الالقاب ، ابن عساکر

کلام : ابن عساکر (رح) فرماتے ہیں یہ روایت انتہائی ضعیف ہے، اس کو میں نے صرف اسی طریق سے لکھا ہے۔
12498- عن أبي العطاف طارق بن مطر بن طارق الطائي الحمصي حدثني أبي حدثنا صمصامة وضنينة ابنا الطرماح قالا: حدثنا أبو الطرماح قال: سمعت الحسين بن علي يقول: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم في الطواف فأصابتنا السماء فالتفت إلينا فقال: ائتنفوا العمل فقد غفر لكم ما مضى. "الشيرازي في الألقاب كر" وقال: غريب جدا لم أكتبه إلا من هذا الوجه.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান