কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৪৯৫
حج اور عمرۃ کا بیان
فصل۔۔۔طواف اور اس کی فضیلت میں
12495 ابن عباس (رض) سے مروی ہے ، ارشاد فرمایا کہ جو اس گھر کے پچاس چکر کاٹے وہ اپنے گناہوں سے یوں نکل جائے گا گویا آج اس کی ماں نے اس کو جنم دیا ہے۔ ابن زنجویہ

فائدہ : حدیث میں خمسین اسبوعاً پچاس ہفتے کا لفظ ہے، غالباً یہ کاتب کا سہو ہے صحیح لفظ مرۃ ہے مرتبہ جیسا کہ دوسری کتب میں آیا ہے۔

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 5682، ضعیف الترمذی 151 ۔
12495- عن ابن عباس قال: من طاف بالبيت خمسين أسبوعا خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه.

"ابن زنجويه".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান