কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪৯১
حج اور عمرۃ کا بیان
فصل۔۔۔طواف اور اس کی فضیلت میں
12491 (مسند عمر (رض)) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے حضرت عمر (رض) کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کیا۔ جب ہم نے ایک طواف مکمل کرلیا تو دوسرے طواف میں شروع ہوگئے۔ میں نے حضرت عمر (رض) کو عرض کیا : ہمیں شک پڑتا ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : مگر مجھے شک نہیں پڑتا لیکن میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قران کرتے دیکھا تھا (یعنی حج وعمرہ دونوں طواف ایک ساتھ کرتے دیکھا تھا) اور میں بھی چاہتا ہوں کہ حج قران کروں۔ الشاشی، السنن للبیہقی، السنن، لسعید بن منصور
12491- "مسند عمر رضي الله عنه" عن ابن عمر قال: طفت مع عمر بالبيت، فلما أتممنا دخلنا في الثاني فقلت له: إنا قد أوهمنا، قال: إني لم أوهم ولكني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرن، وأنا أحب أن أقرن. "الشاشي ق ص".