কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৪৮০
حج اور عمرۃ کا بیان
التمتع ۔۔۔حج تمتع
12480 عبید بن عمیر سے مروی ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب (رض) نے عمر بن خطاب (رض) کو ارشاد فرمایا : کیا آپ نے حج تمتع سے منع فرمایا ہے ؟ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : نہیں، لیکن میں (حج کے لئے) بیت اللہ کی زیارت کا ارادہ کرتا ہوں، حضرت علی (رض) نے فرمایا جو حج افراد کرتا ہے وہ اچھا ہے اور حج تمتع کرتا ہے وہ کتاب اللہ اور سنت رسول کو تھامتا ہے۔ السنن الکبریٰ للبیہقی
12480- عن عبيد بن عمير قال: قال علي بن أبي طالب لعمر بن الخطاب: انهيت عن المتعة؟ قال: لا ولكني أردت زيارة البيت، فقال علي: من أفرد الحج فحسن، ومن تمتع فقد أخذ بكتاب الله وسنة نبيه. "هق"
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান