কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪৬৫
حج اور عمرۃ کا بیان
القرآن
حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھنا اور دونوں کے اکٹھے ادائیگی کی نیت کرنا
حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھنا اور دونوں کے اکٹھے ادائیگی کی نیت کرنا
12465 جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت مقداد بن اسود حضرت علی (رض) کے پاس سقیا (مکہ مدینہ کے درمیان مقام) پر تشریف لائے ۔ حضرت علی (رض) اپنے اونٹوں کو آٹا اور پتوں کا ملا ہوا پانی پلا رہے تھے۔ مقداد نے عرض کیا : یہ عثمان بن عفان (رض) حج اور عمرہ کے درمیان قران کرنے سے (دونوں کو ملانے سے) منع فرما رہے ہیں۔
راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت علی (رض)، حضرت عثمان (رض) کے پاس گئے اور پوچھا : کیا آپ حج اور عمرہ کو ساتھ ملانے سے منع فرما رہے ہیں۔ حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : ہاں (یہ میری رائے ہے) یہ سن کر حضرت علی (رض) غصہ میں حج قران کا تلبیہ پڑھتے ہوئے نکلے :
لبیک بحج وعمرۃ معا۔
فائدہ : یہ میری رائے ہے کہ الفاظ موطا امام مالک میں اضافہ ہیں۔ یہ روایت بھی موطا امام مالک میں مذکور ہے، کتاب الحج باب القران۔

12465- عن جعفر بن محمد عن أبيه أن المقداد بن الأسود دخل على علي بن أبي طالب بالسقيا [وهو ينجع بكرات له دقيقا وخبطا] فقال: هذا عثمان بن عفان ينهى أن يقرن بين الحج والعمرة، فقال: حتى وقف على عثمان فقال: أنت تنهى أن يقرن بين الحج والعمرة؟ فقال عثمان: ذلك [رأيي] ، فخرج مغضبا وهو يقول: لبيك بحج وعمرة معا