কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪৫৭
حج اور عمرۃ کا بیان
حج افراد۔۔۔صرف حج کے لیے تلبیہ پڑھنا
12457 حضرت زید بن اسلم (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت ابن عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کس حج کا تلبیہ پڑھا ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا : حج کا (یعنی حج افراد کا) آدمی نے کہا : انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج قران کیا۔ حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھا۔ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا : انس بن مالک تو اس وقت عورتوں کے پاس آتے جاتے تھے اور وہ کھلے سر ہوتی تھیں یعنی انس اس وقت بچے تھے جبکہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کے نیچے ہوتا تھا اور مجھ پر اسی اونٹنی کا لعاب کرتا تھا، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صرف حج کا تلبیہ پڑھتے سنتا تھا۔ ابن عساکر
روایت مذکورہ کے راوی ثقہ ہیں۔
روایت مذکورہ کے راوی ثقہ ہیں۔
12457- عن زيد بن أسلم قال: أتى ابن عمر رجل فقال: بما أهل النبي صلى الله عليه وسلم؟ قال: بالحج قال إن أنس بن مالك يقول: قرن، قال: إن أنس بن مالك كان يتولج على النساء وهن مكشفات الرؤس يعني لصغره وأنا تحت ناقة رسول الله صلى الله عليه وسلم يصيبني لعابها، سمعته يلبي بالحج. "كر" ورجاله ثقات.