কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪৩৩
حج اور عمرۃ کا بیان
باب مناسک حج میں ترتیب کے ساتھ
فصل۔۔۔میقات مکانی کے بیان میں
فصل۔۔۔میقات مکانی کے بیان میں
12433 (مسند عمر (رض)) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ جب یہ دو شہر (عراق اور بصرہ وغیرہ) فتح ہوگئے تو لوگ حضرت عمر (رض) کے پاس حاضر خدمت ہوئے اور عرض کیا : اے امیر المومنین ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل نجد کے لیے ” قرن “ کو میقات مقرر کیا تھا جبکہ یہ ہمارے راستے سے ہٹ کر ہے اور اگر ہم ” قرن “ کا قصد کرتے ہیں تو ہمیں دشوار پڑتا ہے۔ تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس کے مقابلے میں جو مقام تمہارے اپنے راستے میں پڑتا ہے اس کو دیکھ لو۔ چنانچہ پھر حضرت عمر (رض) نے ان کے لیے ذات عرق کو میقات مقرر کردیا۔ مصنف ابن ابی شیبہ، البخاری، السنن للبیہقی۔
12433- "مسند عمر رضي الله عنه" عن ابن عمر قال: لما فتح هذان المصران أتوا عمر فقالوا: يا أمير المؤمنين إن رسول الله صلى الله عليه وسلم حد لأهل نجد قرنا، وهو جور1 عن طريقنا وإنا إن أردنا قرنا شق علينا قال: فانظروا حذوها من طريقكم فحد لهم ذات عرق. "ش خ ق".