কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪৩০
حج اور عمرۃ کا بیان
تلبیہ کب تک پڑھا جائے
12430 سعیدبن جبیر (رح) سے مروی ہے کہ میں عرف میں حضرت ابن عباس (رض) کے پاس حاضر ہوا۔ آپ (رض) نے ارشاد فرمایا : اللہ پاک فلاں لوگوں کو لعنت کرے۔ انھوں نے ایام حج کے سب سے بڑے دن (عرفہ) کو لیا اور حج کی زینت ختم کردی اور حج کی زینت تلبیہ ہے۔ ابن جریر۔
12430- عن سعيد بن جبير قال: أتيت ابن عباس بعرفة فقال: لعن الله فلانا عمدوا إلى أعظم أيام الحج فمحوا زينة الحج وإنما زينة الحج التلبية. "ابن جرير".