কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪২২
حج اور عمرۃ کا بیان
تلبیہ کب تک پڑھا جائے
12422 عبدالرحمن بن زید سے مروی ہے کہ میں عبداللہ بن مسعود کے ساتھ مشعرحرام سے یوم النحر (قربانی کے دن) تک ساتھ تھا۔ آپ (رض) مسلسل تلبیہ پڑھتے رہے حتیٰ کہ آپ جمرہ عقبہ پر پہنچ گئے پھر بطن الوادی گئے اور فرمایا : اے بھتیجے ! میری اونٹنی کی مہار تھام اور مجھے سات کنکریاں دے۔ چنانچہ میں نے آپ کو کنکریاں دیدیں۔ پھر آپ (رض) نے بطن الوادی سے رمی فرمائی۔ اور ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر کہتے تھے۔ پھر ارشاد فرمایا : اسی طرح میں نے اس ذات کو کرتے دیکھا تھا جس پر سورة بقرہ نازل ہوئی تھی۔ ابن جریر۔
12422- عن عبد الرحمن بن زيد قال: أفضت مع عبد الله بن مسعود من المشعر الحرام يوم النحر، فما زال يلبي حتى انتهى إلى الجمرة العقبة، فاستبطن الوادي وقال: خذ بزمام ناقتي يا ابن أخي، وناولني سبعة أحجار، فناولته فرمى من بطن الوادي يكبر مع كل حصاة يرمي بها ثم قال: هكذا رأيت الذي أنزلت عليه سورة البقرة فعل. "ابن جرير".