কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৪০৯
حج اور عمرۃ کا بیان
تلبیہ
12409 نافع (رح) سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) جب حرم میں داخل ہوتے تھے تو تلبیہ پڑھنے سے رکے رہتے تھے حتیٰ کہ آپ (رض) صفا اور مروہ کے درمیان سعی فرماتے تھے جب ان کے درمیان سعی سے فارغ ہوجاتے تھے تو پھر تلبیہ پڑھ لیتے تھے۔ پھر جب ترویہ (آٹھ ذی الحجہ) کی رات ہوتی تو منیٰ کوچ فرماتے تھے پھر جب (ترویہ کی) صبح ہوتی تو عرفہ (میدان عرفات) چلے جاتے اور وہاں تلبیہ پڑھنے سے رکے رہتے تھے اور وہاں تکبیر، الحمدللہ، دعاوزاری ان کا مشغلہ رہتا تھا۔ (حضرت ابن عمر (رض)) فرمایا کرتے تھے کہ میں نے عمر بن خطاب (رض) کو یونہی کرتے دیکھا تھا۔ ابن جریر۔
12409- عن نافع قال: كان ابن عمر إذا دخل الحرم أمسك عن الإهلال حتى سعى بين الصفا والمروة فإذا فرغ من السعي بينهما أهل حتى إذا كان عشية التروية راح إلى منى فإذا غدا إلى عرفة أمسك عن الإهلال وكان التكبير والحمد والرغبة والمسألة ويقول: إني رأيت عمر بن الخطاب فعل ذلك. "ابن جرير".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান