কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৩৩৯
حج اور عمرۃ کا بیان
الحج عن الغیر من الاکمال

دوسرے کی جانب سے حج کرنا
12339 جس شخص نے اپنے والدین کی وفات کے بعد ان کی طرف سے حج کیا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جہنم سے آزادی لکھ دیتے ہیں، اور اس کے والدین کو ان کے ثواب میں بغیر کوئی کمی کے ایک کامل حج کا ثواب ملتا ہے اور ذورحم شخص کسی سے جو صلہ رحمی کرتا ہے وہ زیادہ افضل ہے اس حج سے جو وہ اس کی موت کے بعداس کی قبر میں داخل کرتا ہے (یعنی اس حج کے ثواب پہنچانے سے اس شخص کے ساتھ اس کی زندگی میں صلہ رحمی افضل ہے) اور جو شخص اپنی سواری پر اس شخص کے پیچھے چلا (صلہ رحمی کے لئے) تو گویا اس نے ایک گردن (غلام) آزاد کیا۔

رواہ البیہقی فی شعب الایمان وضعفہ وابن عساکر عن عبدالعزیز بن عبیداللہ بن عمر عن ابیہ عن جدہ۔

کلام : بیہقی (رح) نے مذکورہ روایت کو ضعیف کہا ہے۔
12339- من حج عن والديه بعد وفاتهما، كتب الله له عتقا من النار، وكان للمحجوج عنهما أجر حجة تامة من غير أن ينقص من أجورهما شيء، وما وصل ذو رحم رحمه بأفضل من حجة يدخلها عليه بعد موته في قبره، ومن مشى على راحلته عقبه، فكأنما أعتق رقبة. "هب وضعفه وابن عساكر عن عبد العزيز بن عبيد الله بن عمر عن أبيه عن جده".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান