কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৩৩১
حج اور عمرۃ کا بیان
الحج عن الغیر من الاکمال
دوسرے کی جانب سے حج کرنا
دوسرے کی جانب سے حج کرنا
12331 بتاؤ ! اگر تمہارے باپ پر قرضہ ہوتا تو تم اس کو ادا کرتے یا نہیں ؟ تو انھوں (حصین بن عوف) نے فرمایا کہ : جی ہاں (ادا کرتا) تو پھر اللہ کا قرضہ زیادہ حقدار ہے کہ ادا کیا جائے (رواہ الطبرانی فی الکبیر عن حصین بن عوف) حصین بن عوف فرماتے ہیں کہ : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا میں اپنے والد کی جانب سے حج کرسکتا ہوں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
12331- أرأيت لو كان على أبيك دين أكنت قاضيه؟ قال: نعم، قال: فدين الله أحق أن يقضى. "طب عن حصين بن عوف" قال: قلت يا رسول الله أحج عن أبي؟ قال: فذكره.