কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২২৬৮
حج اور عمرۃ کا بیان
الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12268 بیشک میں نے اپنا چہرہ اس ذات کی طرف کیا کہ جس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا فرمایا اور میں شریک ٹھہرانے والوں میں سے نہیں ہوں، اور تحقیق ، میری نماز، میری ہر ایک عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور مجھے یہی حکم دیا گیا ہے، اور میں فرمان برداروں میں سے پہلا فرمان بردار ہوں۔
رواہ احمد فی مسندہ و ابوداؤد ابن ماجہ والحاکم فی مستدرک عن جابر (رض) ۔
کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عیدالاضحی کے دن دو مینڈھے ذبح فرمائے، پھر جب انھیں قبلہ رخ لٹایا تو مذکورہ دعا ارشاد فرمائی۔

12268- إني وجهت وجهي للذي فطر السموات والأرض حنيفا وما أنا من المشركين، إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين لا شريك له، وبذلك أمرت وأنا أول المسلمين. "حم د هـ ك عن جابر" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ذبح يوم العيد كبشين، ثم قال حين وجههما فذكره.