কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২২৬৪
حج اور عمرۃ کا بیان
الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12264 تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے اور اس کو جمع کرنے سے میں نے تمہیں روکا تھا، اب اللہ تعالیٰ نے وسعت پیدا فرمادی ہے (تنگی وفقروفاقہ کو دور کردیا ہے) لہٰذا اب کھاؤ اور جمع کرکے رکھو، اور میں نے تمہیں نبیذ اور شرابوں میں بعض چیزوں سے منع کیا تھا، لہٰذا اب نبیذ پی لو اور ہر نشے دار چیز حرام ہے، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، لہٰذا اب قبروں کی زیارت کرو، کیونکہ اس میں عبرت کا سامان ہے ، اور فحش بات چیت مت کرو۔

رواہ احمد فی مسندہ وعبدبن حمید والبیہقی و سعید بن منصور عن ابی سعید (رض) ۔
12264- إني نهيتكم عن لحوم الأضاحي وادخارها بعد ثلاثة أيام، فكلوا وادخروا، فقد جاء الله بالسعة، ونهيتكم عن أشياء من الأشربة والأنبذة فاشربوا، وكل مسكر حرام، ونهيتكم عن زيارة القبور فزوروها، فإن فيها عبرة، ولا تقولوا هجرا. "حم وعبد بن حميد ق ص عن أبي سعيد".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ১২২৬৪ | মুসলিম বাংলা